ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لیبیا:بن غازی پر قبضے کی جنگ میں درجنوں ہلاکتیں

لیبیا:بن غازی پر قبضے کی جنگ میں درجنوں ہلاکتیں

Wed, 05 Jul 2017 16:10:24    S.O. News Service

 

طرابلس،5؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مشرقی لیبیا میں فورسز نے ٹینکوں کی آڑ میں اپنے مخالف گروپ کے زیر قبضہ بن غازی کی جانب بڑھنے ہوئے منگل کے روز بارودی سرنگیں صاف کیں ، سڑکوں پر لگائی گئی رکاوٹیں ہٹائیں اور گھات لگا کر فائرنگ کرنے والوں کو ہدف بنایا۔خلیفہ حفطار کی خود ساختہ لیبیا کی نیشنل آرمی ایل این اے کا کہنا ہے کہ وہ ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر کا کنڑول حاصل کی اپنی تین سالہ مہم کی تکمیل کے قریب پہنچ چکے ہیں اور انہوں نے حریف جنگجوؤں کو سمندری ساحل کے ایک چھوٹے سے علاقیصابری میں گھیر لیا ہے جس کی چوڑائی تقریباً سوا میل ہے۔

بن غازی پر قبضے کی مہم ایل این اے کے بھاری جانی نقصان کی وجہ سے رکتی رہی ہے ، اگرچہ پچھلے سال کے آغاز سے ہی اس لڑائی میں اس کا پلڑا بھاری جا رہا ہے۔طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ پیر سے شروع ہونے والی تازہ جھڑپوں میں کم ازکم 17فوجی ہلاک اور کم ازکم 50زخمی ہو گئے ہیں۔ایل این نے دعوی کیا ہے کہ اس نے اپنے حریفوں کے 19جنگجو ہلاک کر دیے ہیں۔صابری اور اس کے قریب واقع تاریخی علاقے سوق الحوت کی زیادہ تر عمارتیں گلی کوچوں میں ہونے والی لڑائیوں، فضائی حملوں اور توپوں کی گولہ باری کے نتیجے میں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں ۔یہاں زیادہ تر علاقے میں بارودی سرنگیں بچھی ہوئی ہیں۔سن 2011کی بغاوت اور ڈکٹیٹر معمر قذافی کی ہلاکت کے بعد جاری افراتفری اور لڑائیوں کے نتیجے میں تین سال پہلے لیبیا دو حریف گروپس کے درمیان بٹ گیا تھا ۔


Share: